Time 22 مئی ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس، نیب کے مزید 2گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس، نیب کے مزید 2گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی
فوٹو: فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے مزید 2گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اب تک21 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔ عدالت نے مجموعی طور  پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈکیے ہیں۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

آج دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ٹرائل کو معمول سے ہٹ کر نہ چلانے کی درخواست پر  وکلا نے دلائل دیے۔ وکلا صفائی نے عدالت سے عید کے بعد کی تاریخ رکھنےکی استدعا بھی کی۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم نے سماعت میں التوا کی مخالفت کی اور کہا کہ  وکلاصفائی ایک طرف عدالت پراعتماد کر رہے ہیں دوسری طرف التوا چاہتے ہیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :