Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

سیاسی جماعتوں میں اختلافات کوکم نہیں تو نرم ضرور کیا جاسکتا ہے: مولانا فضل الرحمان

سیاسی جماعتوں میں اختلافات کوکم نہیں تو نرم ضرور کیا جاسکتا ہے: مولانا فضل الرحمان
فوٹو: اسکرین شاٹ

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں کو مشترکات پر ایک ہونا ہوگا، اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور  دونوں جماعتوں میں روابط سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ سیاسی جماعتوں کو مشترکات پر ایک ہونا ہوگا، اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دس پندرہ سال سے جاری آپریشن کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے،  ملک میں آئین و پارلیمنٹ کی حیثیت نہیں رہی، جمہوریت ہار رہی ہے۔

اس موقع  پر  پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، مولانا سے ملاقات مفید رہی، ایسی ملاقاتیں آئندہ بھی جاری  رہیں گی۔

مزید خبریں :