Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی

وفاقی اردو یونیورسٹی نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی
فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  جامعہ نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کے داخلے منسوخ کردیے جائیں گے۔ فیصلے کے خلاف طلبا تنظیموں نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، طلبا تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق حکم پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے طلبا کا داخلہ بھی فوری منسوخ کردیا جائے گا۔

فیصلے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبا کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں پر پابندی لگانا طالبعلموں کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے۔

 پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی قبول نہیں ہے، اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :