Time 23 مئی ، 2024
صحت و سائنس

دماغی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کیا کریں؟

دماغی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کیا کریں؟
ورزش ہی وہ عادت ہے جس کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو بھی تیز کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں/ فائل فوٹو

انسان کا مناسب غذا نہ لینا اور غذائیت سے بھرپور کھانوں سے دوری دماغی کمزوری کی بنیادی وجہ ہے۔

لیکن اس کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو چند ایسے ٹوٹکے بتارہے ہیں جسے اپنی عادتوں میں شامل کرکے آپ اپنے دماغ کی صحت اور تیزی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ورزش

ورزش ہمارے جسم کے ہر حصے کیلئے ضروری ہے، شوگر لیول کو کنٹرول کرنا ہو یا دل کو صحت مند بنانا ہو اس کے لیے ورزش ضروری ہے جب کہ وزن میں کمی کے ساتھ جوڑوں کے درد کو دور کرنے کیلئے بھی ورزش کرنے کی ہی ہدایت کی جاتی ہے۔

ورزش ہی وہ عادت ہے جس کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو بھی تیز کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور کھانے

غذائیت سے بھرپور کھانوں میں ہری سبزیاں، پھل، مچھلی اور خشک میوہ جات شامل ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز، منرلز اور پروٹین بھاری مقدار میں ہوتا ہے جو دماغ کو صحت مند بناتا ہے۔

پرسکون نیند

جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو دماغ ہماری یادداشت اور معلومات کو ترتیب دے رہا ہوتا ہے اور بری چیزوں کی صفائی کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق نیند میں کمی یا رات کو مکمل نیند نہ لینے کی وجہ سے دماغ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا اور یوں آپ کا دماغ کمزور اور یادداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔

مزید خبریں :