Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

بالاکوٹ میں جنگلی ریچھ کے حملے سے خاتون ہلاک

بالاکوٹ میں جنگلی ریچھ کے حملے سے خاتون ہلاک
فوٹو: فائل

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جنگلی ریچھ کے حملے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے نواحی علاقے جگن میں خاتون صبح سویرے کھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ اچانک ایک ریچھ نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

عورت کی چیخ وپکار پر لوگ اکٹھے ہوئے تو ریچھ قریبی جنگل میں بھاگ گیا۔

تاہم خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ جان کی بازی ہار گئی۔

خاتون کے لواحقین کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر مس بشارت شاہ،ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق اور وائلڈ لائف کے افسران نے متاثرہ خاندان کے گھر جا کر سرکار کی جانب سے مالی امداد کا یقین دلایا۔

ورثا نے وائلڈ لائف عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :