Time 23 مئی ، 2024
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے
فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  رانا مجاہد کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز اور پولینڈ کے ویزے مل گئے ہیں۔

رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز جائے گی اور پھر وہاں سے قومی ٹیم نیشنز کپ کے لیے پولینڈ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ اسکواڈ کل صبح نیدرلینڈز کے لیے روانہ ہو جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 20 مئی کو نیدرلینڈز روانہ ہونا تھا لیکن پاکستان ہاکی ٹیم کو شینگینگ ویزا نہیں مل سکا تھا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی نیدرلینڈز روانگی میں تاخیر ہورہی تھی۔

نیشنز کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈز میں بھی ایک ہفتے تیاری کا پلان بنایا تھا اور اس سلسلے میں 22 مئی کو نیدرلینڈز کی نیشنل ٹیم کے ساتھ میچ بھی پلان کیا تھا لیکن ویزے میں تاخیر کی وجہ سے نیدرلینڈز کے ساتھ میچ ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ پولینڈ میں 31 مئی سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :