Time 24 مئی ، 2024
پاکستان

حکومت نے بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردیں

حکومت نے بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردیں
فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردیں گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ڈائریکٹر کو 3 ڈسکوز کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، نئے ڈائریکٹرز کی تقرریوں کا مقصد ڈسکوز کی فروخت کے منصوبوں کی فوری منظوری دینا ہے۔

آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کو پہلے مرحلے میں، جبکہ لیسکو، میپکو اور ہیزیکو کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

سیپکو، حیسکو اور پیسکو کو نجی شعبے کو طویل مدتی رعایتی معاہدے کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور کیسکو کو ان کی مخصوص شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال حکومتی کنٹرول میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :