Time 24 مئی ، 2024
دنیا

ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں: بادشاہ بحرین

ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی  اور ثقافتی تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں: بادشاہ بحرین
بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے روس کے صدر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی/ فائل فوٹو

بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ  نے  ایران کےساتھ سفارتی، تجارتی  اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے  روس کے صدر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے بحرین کےبادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا کہ  بحرین اور ایران کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں، اب کوئی وجہ نہیں کہ ایران بحرین تعلقات کی مکمل بحالی میں تاخیرکی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، ہم پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتےہیں،سوچ بھی یہی ہے، بحرینی عوام کی ایران سے خصوصی الفت اورتاریخی رشتہ ہے۔

اس دوران شیخ حمد بن عیسیٰ نے ایران سے اختلافات ختم کرانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پرصدرپیوٹن سے اظہار تشکر بھی کیا۔

مزید خبریں :