پاکستان
03 فروری ، 2013

بنوں : دو مغوی بازیاب، تین اغوا کار گرفتار

بنوں…بنوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک کار سے دو مغویوں کو بازیاب اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مغویوں کو برقعہ پہنا کر نیم بیہوشی کی حالت میں وزیرستان منتقل کیا جارہا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقے سیدگئی میں سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی کر رہے تھے،اس دوران ایک کار سے برقع پوش دو مغوی بازیاب ہوئے۔فورسز نے کار سوار تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کو تین روز قبل ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں برقع پہنا کر نیم بیہوشی کی حالت میں وزیرستان منتقل کیا جارہا تھا۔اغوا کاروں کا تعلق بھی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :