Time 24 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کی ڈش بناکر دوستوں کی دعوت کی: سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ

اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کی ڈش بناکر دوستوں کی دعوت کی: سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ
صارف کے مطابق انسانی گوشت کھانے کا خیال دوستوں کے ساتھ ہی کی گئی گفتگو کے بعد آیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ  صارفین کی توجہ سمیٹنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور ایسی ہی ایک حرکت حال ہی میں دیکھنے میں آئی جس میں سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی کٹی ہوئی ٹانگ  کے گوشت سے دوستوں کی دعوت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریڈٹ پر’ Incredibly ShinyShart' نامی صارف نے اپنے فولورز کو بتایا کہ اس نے حال ہی میں اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کے گوشت سے ایک مزیدار ڈش تیار کی جسے اس نے دوستوں کے ساتھ کھایا۔

صارف نے’Ask Me Anything‘ کے نام سے منعقد آن لائن پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ اس کی ایک ٹانگ طبی وجوہات کی بنا پر کاٹ دی گئی تھی اس کٹی ہوئی ٹانگ کو ضائع کرنے کے بجائے اس نے اسے اپنے پاس رکھ لیا اور پھر دوستوں کیلئے اپنے ہی ٹانگ کے گوشت سے tacos نامی ڈش تیار کی۔

گوشت کے ذائقے سے متعلق صارف کا کہنا تھا کہ اس کی ٹانگ کا گوشت بھینس کے گوشت کی طرح مزیدار تھا جس  میں چکنائی کم اورگوشت زیادہ تھا۔

صارف کے مطابق  انسانی گوشت کھانے کا خیال دوستوں کے ساتھ ہی کی گئی گفتگو کے بعد آیا تھا کیوں کہ ہم دوست کہا کرتے تھے اگر ہم انسانی گوشت قانونی طور پر حاصل کرکے اسے صحت بخش طریقے سے پکا ئیں تو کیا ہم کھاسکیں گے جس پر سارے ہی دوست رضامند تھے۔

صارف نے مزید بتایا کہ  اپنی ہی ٹانگ کے گوشت سے  تیار کی گئی ڈش کھانے کیلئے سارے دوست رضامند تھے لیکن ڈش سامنے دیکھ کر ایک دوست نے اس ڈش کو کھانے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :