پاکستان
15 اپریل ، 2014

بھکر:مردہ انسانی گوشت کھانے والے وحشیوں کے گھر پرمشتعل افراد کا دھاوا

بھکر:مردہ انسانی گوشت کھانے والے وحشیوں کے گھر پرمشتعل افراد کا دھاوا

بھکر… بھکر میں مردہ انسانی گوشت کھانے والے بھائیوں کے گھر پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا اور گھر کی دیواریں گرادیں۔ پولیس کے مطابق کہاوڑ کلاں میں مشتعل افراد نے مردہ خور بھائیوں عارف اور فرمان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔مکان کی دیواریں گرادیں جبکہ دروازے بھی توڑ دئیے۔مشتعل مظاہر ین کا کہنا تھا کہ پولیس مردہ خوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام ہے جبکہ انہیں مظاہرے کرنے پرمقدمہ کے اندراج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔قائم مقام ڈی پی او امیر عبداللہ خان نے مشتعل مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں :