کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے
کمنٹری پینل میں پاکستان سے 3 سابق کرکٹرز شامل ہیں۔ وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس کمنٹری پینل میں شامل ہیں__فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

کمنٹری پینل میں پاکستان سے 3 سابق کرکٹرز وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روی شاستری، ناصر حسین، میل جونز، ایئن اسمتھ، ہرشا بھوگلے، ایئن بیشپ، دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ، سمیول بدری، کارلوس براتھ ویٹ، اسٹیو اسمتھ، ایرون فنچ اور لیزا اسٹالیکر بھی پینل میں شامل ہیں۔

رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، اوئن مورگن اور ٹام موڈی بھی ورلڈکپ پر تبصرہ کریں گے۔

امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں کمنٹری کریں گے جب کہ ڈیل اسٹین، گریم اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول اور شان پولک بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

دیگر اہم ناموں میں ڈینی موریسن، ایلن ولکنس، مائیک ہیزمین، ڈیرن گانگا، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ شامل ہیں۔

مزید خبریں :