Time 24 مئی ، 2024
دنیا

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے: اسرائیلی وزیر خزانہ—فوٹو: فائل

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا۔

عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے۔

تاہم اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ اسمٹریچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو  بے نقاب کرے گا۔

مزید خبریں :