Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
گزشتہ روز موہنجو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو

گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جب کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات میں آندھی اور پھر بونداباندی ہوئی جس کے سبب کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز موہنجو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  خیرپور، جیکب آباد میں 50، لاڑکانہ، سکھر، دادو میں 49، رحیم یار خان، پڈعیدن، سبی، ڈی جی خان میں48، نوابشاہ، بہاولنگر، کوٹ ادو، لسبیلہ، مٹھی 47، ملتان، بہاولپور 46، لاہور 43، پشاور، مظفر آباد 41، اسلام آباد 40، کراچی37،کوئٹہ 35 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :