Time 24 مئی ، 2024
صحت و سائنس

گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ، ماہرین کی احتیاط تدابیر کا مشورہ

گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ، ماہرین کی احتیاط تدابیر کا مشورہ
 غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں جس کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں: ماہرین/ فائل فوٹو

کراچی: گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں جس کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ کی شدت زیادہ ہوتی ہے اس اوقات میں  شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔


مزید خبریں :