Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کا بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ

وزیراعلیٰ کے پی کا بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے وزیرصحت اور دیگر وزراء کے خلاف شکایات کیں: ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیرصحت اور دیگر وزراء کے خلاف شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بہتر کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔


مزید خبریں :