Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

پشاور میں لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے خود گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی کھول دی

ملک کے  دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں بجلی کی بندش سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر خود بجلی بحال کردی۔

پشاور کے شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف رکن صوبائی فضل الٰہی کی قیادت میں ہزارخوانی گرڈ اسٹیشن کےباہر احتجاج کیا جہاں احتجاج کے دوران  علاقہ عمائدین اور دیگر رہائشی گرڈ اسٹیشن کے اندر موجود رہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل  اہل علاقہ نے گرڈ اسٹیشن سے خود بجلی بحال کردی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ  تمام فیڈرز جاکر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہوگی،تو سب کی بجلی بندکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80  ہزارکا بل بھیج دیا جاتا ہے، کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تواسلام آباد تک فیڈر بند ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :