Time 25 مئی ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار منتخب ہونیوالے 3 پاکستانی امپائرز پرجوش، علیم ڈار سے گفتگو میں کیا کہا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار منتخب ہونیوالے 3 پاکستانی امپائرز پرجوش، علیم ڈار سے گفتگو میں کیا کہا؟
فائل فوٹو علیم ڈار

دنیائے کرکٹ کے نامورپاکستانی ریٹائرڈ  امپائر  علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے انہوں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا۔

ورلڈکپ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائر فرائض سرانجام دیں گے جن سے پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے میں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشز سیریز کی امپائرنگ میں پریشرکم ہوتا تھا اور پاکستان کےمیچز میں پریشر زیادہ ہوتا تھا۔

امپائر احسن رضا کی  گفتگو

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے منتخب امپائر احسن رضا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی آر ایس سے لوگوں کے شکوک کافی حد تک کلیئر ہوگئے،  بطور امپائر ڈی آرایس ٹیکنالوجی کے بغیرتھوڑا بےچین محسوس کرتا ہوں، اگر کسی ڈومیسٹک میچ میں بھی پوری ٹیم اپیل کرتی ہے اور شک ہوتا ہےتو وہ ٹیکنالوجی دور کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیکنالوجی کا مداح ہوں، جو شخص ذہنی طور پر مضبوط ہوتاہے وہی اچھا امپائر بنتاہے  تاہم فیملی سپورٹ کے بغیر امپائرنگ نہیں کر سکتے۔

آصف یعقوب کی گفتگو

آصف یعقوب نے کہا کہ  میرے لیے ورلڈکپ پہلا بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہوں، آئی سی سی ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا میری خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نیوٹرل ٹیمیں ہونے کی وجہ سے پریشر کم ہوتا ہےجب کہ ہوم سیریز میں پریشر زیادہ ہوتاہے۔

راشد ریاض کی گفتگو

راشد ریاض نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا امپائر بننا ہے، ورلڈکپ میں امپائرنگ کیلئے سلیکٹ ہونے کی امید نہیں تھی، ورلڈکپ میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امپائرنگ کے دوران اپنی فیملی کو مس کرتا ہوں،  پی ایس ایل  نے جیسے کرکٹرز  کیلئے مواقع پیداکیے ویسے ہی امپائرز  کیلئے بھی مواقع پیداہوئے۔

مزید خبریں :