Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو خط لکھ کر فوری طور پر بقایا جات طلب کرلیے

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو خط لکھ کر فوری طور پر بقایا جات طلب کرلیے
فوٹو: فائل

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو خط لکھ کر فوری طور پر بقایا جات طلب کرلیے ہیں۔

کے الیکٹرک نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری توانائی سندھ اور میئرکراچی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ حکومت سندھ اور واٹربورڈ نےجنوری سے ادائیگیاں نہیں کیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق  واٹراینڈ سیوریج بورڈ  نے5 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے، بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے مالی بحران کا سامنا ہے، مالی بحران کی وجہ سےنیٹ ورک کی مرمت میں مشکلات ہیں۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہےکہ فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمی میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے، سندھ حکومت مجموعی طورپر9 ارب 20 کروڑروپے اداکرے۔

مزید خبریں :