Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار
فوٹو: فائل

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار  ہے جس کے باعث انسانی زندگیاں خطرے سے دوچار  ہیں۔

لیبارٹری ریگولیٹری اتھارٹی حکام کے مطابق صرف کوئٹہ  سے 89 غیرقانونی لیبارٹریز کا ڈیٹا تیار گیا، شہر میں 88 لیبارٹریز رجسٹرڈ ہیں، جب کہ کچلاک، سریاب، صدر و دیگر علاقوں میں مزیدغیرقانونی لیبارٹریزموجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ وسائل نہ  ہونے سے غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں کا مزید ڈیٹا یکجا کرنے میں مشکلات ہیں، ضلعی انتظامیہ تعاون فراہم کرے تاکہ غیرقانونی لیبارٹریز کےخلاف کارروائی ہوسکے۔

حکام کا کہنا ہےکہ  پیتھالوجیسٹ وتربیت یافتہ عملےکے بغیر لیبارٹریز انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :