Time 26 مئی ، 2024
دنیا

ویڈیو: فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ

فلسطین سے اظہاریکجہتی کےلیے ہارورڈ کے طلبہ نےگریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار کیجہتی کیلئے  احتجاجی کیمپ لگانے پر انتظامیہ نے 13 طلبہ کو گریجویشن کی تقریب میں شرکت سے روکا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں گریجویٹ طلبہ نے تقریب سے  واک آؤٹ کر دیا۔

Ivy League اسکول کے طلبہ گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہوئے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔

ادھر جرمنی میں پولیس تشدد، گرفتاریوں کے باوجود طلبہ کا فلسطین کے حق میں احتجاج نہ تھما اور  بڑی تعداد میں طالب علموں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :