Time 23 مئی ، 2024
دنیا

آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 16 طلبا گرفتار

آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 16 طلبا گرفتار
فوٹو: رائٹرز

لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبا نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا۔ 

طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اسرائیل سے تمام مالی معاونت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

طلبا احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی، طلبا مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی جن میں پولیس نے 16 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

دی آکسفورڈ ایکشن فار پیلیسٹائین  (OA4P) نامی طلبا کے گروہ نے کہا ہے کہ طلبا نے یونیورسٹی کے انتظامی  دفاتر کے باہر  احتجاج کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ 

دی آکسفورڈ ایکشن فار پیلیسٹائین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ  یہ بات ظاہر ہے کہ یونیورسٹی اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام میں حصہ ڈالنے  پر نظر ثانی کے بجائے اپنے طلبا کو گرفتار کرنے  اور انہیں خاموش کرانے کو ترجیح دے گی۔

خیال رہے کہ امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور دنیا بھر کی جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف  ہونے والے طلبA نے مظاہرے جن میں سے کچھ احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے لیے جامعات کی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔ 

امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و پیش ایک ہزار طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :