Time 26 مئی ، 2024
پاکستان

سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے: یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ سیاسی مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہےکہ وہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور  میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام کا شکار  ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز  بنتا ہے، سیاسی معاملات پربات کرنےکے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہےکہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دےگی، بجٹ عوام دوست، کسان دوست ، نوجوان دوست ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :