Time 26 مئی ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو دھمکی آمیز کالز کا مقدمہ درج

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو دھمکی آمیز کالز کا مقدمہ درج
فوٹو: فائل

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) طارق عباسی کو دھمکی آمیز کالز کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیرون ملک مقیم ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہےہیں، ملزمان نے کرائے کے لوگ حاصل کر رکھے ہیں، ملزمان جسٹس (ر)طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانےکے درپے ہیں۔

مزید خبریں :