27 مئی ، 2024
صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی دلچسپی کے باوجود کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر کام تو شروع ہو گیا تاہم کام کی رفتار میں سست روی اب بھی برقرار ہے۔
گرین لائن کے بعد کراچی میں ٹرانسپورٹ کے 26 کلومیٹر طویل اس اہم منصوبے بی آرٹی ریڈ لائن کے ترقیاتی کاموں کی سائٹ پر آغاز، درمیان یا اختتام پر کہیں بھی معیار کے مطابق تفصیلات کے بورڈ آویزاں نہیں کیے گئے ہیں۔
کئی ماہ تک موخر رہنے کے بعد میڈیا نے معاملے کو اٹھایا تو محدود پیمانے پر کام ایک مرتبہ پھر شروع کردیا گیا، صدر آصف زرداری نے بھی ریڈ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دوسری جانب جیل چورنگی کے رہائشیوں اور شوروم مالکان کے مطالبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیزائن میں تبدیلی کی حامی بھرلی ہے مگر حکومت اس پر اب تک خاموش ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی ڈیڈلائن تک ریڈ لائن بی آرٹی کاکام مکمل ہو جائے گا۔