Time 27 مئی ، 2024
کھیل

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو 'بلینک چیک' پیش کردیا، وجہ کیا ہے؟

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو بلینک چیک پیش کردیا، وجہ کیا ہے؟
بہت سے غیر ملکی کوچز بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے انکار کر چکے ہیں اسی لیے اب بھارتی بورڈ راہول ڈریوڈ کے بعد ہیڈ کوچ کے لیے گوتم گمبھیر کا نام سوچ رہا ہے__فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار اور انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو بلینک چیک پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

چونکہ بہت سے غیر ملکی کوچز بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے انکار کر چکے ہیں اسی لیے اب بھارتی بورڈ راہول ڈریوڈ کے بعد ہیڈ کوچ کے لیے گوتم گمبھیر کا نام سوچ رہا ہے۔

اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گمبھیر، جو  آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور رہیں، انہیں شاہ رخ خان نے اگلے 10 سالوں کے لیے فرنچائز میں شامل ہونے کے لیے 'بلینک چیک' کی پیشکش کی۔

روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گمبھیر بھارت کے ہیڈ کوچ کی نوکری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ کوچ کے لیے انہیں ہی منتخب کیا جائے تبھی وہ درخواست دیں گے۔

مزید خبریں :