Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی
عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیمرا نے کورٹ رپورٹرز کے عدالتی کارروائی میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں صحافیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :