Time 27 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

طویل سفر کے دوران ٹینس بال ہمیشہ آپ کے سامان میں کیوں ہونی چاہیے؟

طویل سفر کے دوران ٹینس بال ہمیشہ آپ کے سامان میں کیوں ہونی چاہیے؟
اس کا فائدہ دنگ کر دینے والا ہے / فائل فوٹو

ٹرین کا سفر ہو، طیارے کی پرواز یا بس میں ایک سے دوسرے شہر جانے کے لیے گھنٹوں بیٹھنا ہو تو ایک چیز آپ کے سامان میں لازمی ہونی چاہیے۔

اور وہ چیز ہے ایک ٹینس بال جس کا فائدہ دنگ کر دینے والا ہے۔

جی ہاں واقعی بظاہر یہ عام سی گیند طویل سفر کے دوران زندگی آسان بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

لیکن اس سے آپ نے سفر کے دوران کھیلنا نہیں یعنی طیارے، ٹرین یا بس کے کیبن وال پر مارنا نہیں بلکہ اسے کسی اور طرح استعمال کرنا ہوگا۔

بہت زیادہ وقت تک ایک انداز سے بیٹھے رہنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹرین، طیارے یا بس کا طویل سفر کوئی صحت مند سرگرمی نہیں۔

بسوں میں تو کھڑے ہوکر چلنا بھی ممکن نہیں ہوتا جبکہ ٹرین میں برتھ نہ ہو تو پھر سارا سفر بیٹھ کر کرنا ہوتا ہے جبکہ طیارے میں بھی صرف نشستیں ہی ہوتی ہیں۔

طویل سفر کے مسلسل بیٹھے رہنے سے دوران خون متاثر ہوتا ہے جبکہ مختلف پٹھے بھی اکڑ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سفر کے دوران ٹینس بال خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

بس اسے شانوں، کمر کے نچلے حصے، ٹانگوں اور پیروں کے نیچے رکھ کر ذرا طاقت سے گھمائیں اور بس، اس طرح خون کا بہاؤ پھر بہتر ہو جاتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس گیند کو رکھنے کے لیے زیادہ زحمت کی بھی ضرورت نہیں آسانی سے کسی بھی بیگ بلکہ جیب میں بھی آسکتی ہے۔

یہ سادہ طریقہ کار سفر کے دوران جسمانی صحت کے عام مسئلے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں :