Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

وزیر داخلہ اور علی امین نے لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات میں بریک تھرو ہوگیا، لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  اہم اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں  وفاقی وزیرداخلہ، وفاقی وزیرتوانائی، وزیراعلیٰ کےپی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ،  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے  پریس کانفرنس کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہت اچھے انداز سے میٹنگ ہوئی اور بریک تھرو بھی ہوا ،عوام کو ریلیف دینے سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو نے کہا کہ ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، لائن لاسز کی وجوہات دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے ، عوام کا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو، عوام سستی بجلی چاہتے ہیں اور ہم نے واضح کیا ہے کہ ہم بجلی پیدا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ شکر گزار ہوں جس طرح صوبے کے عوام کا احساس کیا۔

اس کے علاوہ وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری کی روک تھام سے ہی ہوسکتا ہے،جو ماڈل کے پی میں بنایا ہےدوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے،۔

مزید خبریں :