Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنےکےکیس میں سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور

ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنےکےکیس میں سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔

سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔

سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے اہلکار نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جب کہ ایف آئی پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔

وکیل صفائی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ لگی دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، دفعات سنگین نہیں، سردار تنویر الیاس کو ضمانت ملنی چاہیے، سردار تنویر الیاس  نے اپنا  پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

مزید خبریں :