Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

پشاور سے جدہ کیلئے جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار

پشاور سے جدہ کیلئے جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار
فوٹو: فائل

پشاور سے عازمین حج کو  لیکر جدہ کیلئے جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی  پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ فلائٹ کو شام 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن تقریباً 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں  دو بار جہاز میں بٹھایا اور اتارا گیا ہے، اب مسافر طیارے سے نکل کر رن وے پر بیٹھ گئے ہیں۔

پرواز پر سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ ان سے کہا جا رہا ہے کہ طیارے کا ائیرکنڈیشن خراب ہے، فلائٹ میں بزرگ اور بیماروں کی حالت غیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ پشاور سے جدہ کیلئے جانے والی  تاخیر کا شکار فلائٹ میں عازمین حج سوار ہیں۔

مزید خبریں :