Time 28 مئی ، 2024
کاروبار

آئندہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تجویز پیش، منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی

آئندہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی  تجویز  پیش، منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی
فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد اضافے سے 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تجاویز کو رواں ہفتے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ  ایف بی آر کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :