28 مئی ، 2024
پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہےکہ شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مرکزی موسمیات کے مطابق اس سال وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔