28 مئی ، 2024
میڈرڈ: اسپین کی کابینہ آج فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کی منظوری دے گی۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اور فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے۔
دوسری جانب آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کریں گی۔
فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔