Time 28 مئی ، 2024
دنیا

70 سال فلائٹ اٹینڈنٹ رہ کر عالمی ریکارڈ نام کرنیوالی خاتون چل بسیں

70 سال فلائٹ اٹینڈنٹ رہ کر عالمی ریکارڈ نام کرنیوالی خاتون چل بسیں
بیٹ نیش کا انتقال 17 مئی کو چھاتی کے سرطان کے سبب ہوا جبکہ وہ سرکاری طور پر کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوئی تھیں/ فوٹو سی بی ایس

طول عرصے تک بطور فلائٹ اٹینڈنٹ  خدمات انجام دے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی خاتون 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بیٹ نیش نامی خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کا تعلق امریکا سے تھا اور وہ امریکی ائیر لائن سے منسلک تھیں جنہوں نے  اپنے کیرئیر کا آغاز 1975 سے 21 سال کی عمر سے کیا تھا۔

بیٹ نے تقریباً 70 سال اپنی خدمات  فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر پیش کیں اور وہ 88 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر سب سے زیادہ خدمات دینے پر انہیں عالمی ریکارڈ سے نوازا۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ بیٹ نیش کا انتقال 17 مئی کو چھاتی کے سرطان کے سبب ہوا جبکہ وہ سرکاری طور پر کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :