Time 28 مئی ، 2024
دنیا

لگژری پرفیوم برانڈز کیلئے بچوں کی بڑی تعداد سے مشقت کروانے کا انکشاف

چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھانے والے لگژری پرفیوم برانڈز کے لیے بچوں کی بڑی تعداد سے مشقت کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مصر میں لگژری پرفیوم میں استعمال ہونے والے پھول چنبیلی کو چننے والوں میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ 

لگژری برانڈز اپنے بجٹ کو انتہائی کم رکھتے ہیں اور مزدوروں کو کم تنخواہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں سے کام کرواتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرفیوم انڈسٹری کے سپلائی چینز کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام ناقص ہے، لگژری برانڈز کے مطابق اس انتہائی سنگین معاملے کی تحقیقات کے لیے سپلائرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ 

ایک برانڈ کا کہنا ہے کہ فریگرینس ہاؤس سے قیمت کم کراتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اس سے مزدوروں کی اجرت پر فرق نہ پڑے لیکن کئی حصوں میں سپلائرز کی جانب سے اصول کی خلاف ورزی کے خطرات رہتے ہیں۔

مزید خبریں :