Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے این او سی کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے این او سی کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افراد پر این او سی کی شرط نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

2024 سیشن کے لیے طلبہ کو پی ایم ڈی سی سے این او سی لینا ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان سے 3 ہزار طلبہ میڈیکل کی تعلیم کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں جن میں 30 فیصد خواتین ہیں۔ 

حکام کے مطابق ایسے طالب علموں کی پاکستان میں کوئی کھپت نہیں، سب سے زیادہ پاکستانی طلبہ میڈیکل کی تعلیم کے لیے چین جاتے ہیں، وسط ایشیائی ریاستیں اور افغانستان طلبہ کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر پسندیدہ ملک ہیں۔ 

حکام کے مطابق پاکستانی طلبہ کو غیر معیاری بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :