28 مئی ، 2024
فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو نےفلسطینی پرچم اٹھاکرایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔
سیبسٹن ڈیلوگو کی جانب سے فلسطینی پرچم لہراتے ہی پارلیمنٹ کی صدر نے اس عمل کو ناقابل قبول قراردےکر اجلاس ملتوی کردیا۔
بعد ازاں فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔
سیبسٹن ڈیلوگو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں فلسطینی پرچم اس لیے لہرایا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت رہا ہے اور وہاں فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔