Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے

کبیر والا میں خسرہ سے 6  بچے جاں بحق ہوگئے
فوٹو: فائل

پنجاب میں خسرہ ایک بار پھرسر اٹھانے لگا، خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے خسرہ کے کیسز چھپانے پر 3 ہیلتھ آفیسرز معطل کر دیے، ان کا کہنا ہےکہ خسرہ کے کیسز چھپانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیرنےایک بیان میں کہا کہ کبیر والا میں خسرہ کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کبیر والا نے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے۔

خانیوال میں رواں سال کے دوران خسرہ کے 190 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 17 کنفرم ہوئے،لاپرواہی برتنے پر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید، ڈی ایچ او خانیوال اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل کبیر والا کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق 29مئی کو کبیر والا جائیں گے۔

مزید خبریں :