Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ بالآخر درج کرلیا گیا

 
صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ بالآخر درج کرلیا گیا
فوٹو: فائل

میرپور ماتھیلو میں  مقتول صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ نصراللہ گڈانی کی والدہ کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر میں بااثر افراد، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے خلاف خبروں کی اشاعت کا حوالہ دیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر میں کسی نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نصر اللہ گڈانی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 تاہم صحافی نصر اللہ گڈانی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

مزید خبریں :