Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام تڑپ اٹھے، صرف 6 سے 7 گھنٹے بجلی دستیاب

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام تڑپ اٹھے، صرف 6 سے 7 گھنٹے بجلی دستیاب
فائل فوٹو

ملک بھر میں گرمی سے ستائی عوام کو لوڈشیڈنگ نے تڑپا کر رکھ دیا ، شدید لوڈ شیڈنگ کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں  میں دن میں صرف 6  سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر، جیکب آباد، سبی، راجن پوراور  ڈی جی خان میں عوام ایک طرف گرمی سے جھلس رہے ہیں تو دوسری طرف سارا سارا دن بجلی غائب رہنے سے نہ دن میں سکون ہے اور نہ راتوں کو آرام ہے۔

 کراچی کے بعض علاقوں میں دن میں صرف 6 سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب  ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ادھر کوئٹہ میں 10 سے 12 اور راولپنڈی میں 6 سے 7 گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا ہے۔

اس کے علاوہ پشاور میں بجلی کی بندش کے خلاف دلزاک روڈ پر احتجاج کیا گیا، اس دوران  مظاہرین گرڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئے اور احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :