پاکستان
04 فروری ، 2013

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت سے اغواء برائے تاوان کا ملزم فرار

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت سے اغواء برائے تاوان کا ملزم فرار

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اغواء برائے تاوان کا ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم رجب علی کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہورہی تھی ۔ ملزم کو سماعت کے لئے آج عدالت لایا گیا تھا جہاں وہ ہتھکڑی کاٹ کر دیوار پھلانگ کر پولیس کی موجودگی میں فرار ہوا۔ اے ٹی سی میں سی سی ٹی وے کیمرے موجود نہیں جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی ناقص ہیں۔

مزید خبریں :