Time 29 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے__فوٹو: انسٹاگرام

فلسطین کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے نے بالی وڈ اداکاروں کے ضمیر بھی جگا دیے۔

دو روز قبل رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں،پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم تھی۔

بعدازاں رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسی سلسلے میں اب معروف بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑیں۔

سونم کپور:

اداکارہ سونم کپور اس سے قبل بھی فلسطین کے معصوم بچوں کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں، اب بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کیں۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب/سونم

سونم نے رفح کی تازہ ترین صورتحال اور شہدا کی تعداد پر مبنی اسٹوریز شیئر کیں ، ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر وائرل ایک ٹیمپلیٹ شیئر کیا جس میں لوگ تصاویر پوسٹ کرکے مہم میں حصہ لے رہے ہیں، اس اسٹوری میں لکھا تھا 'آل آئز آن رفح' (تمام نظریں رفح پر ہیں)۔

اس اسٹوری کو دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت فلسطین کے لیے آواز اٹھانے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔

سمانتھا:

اداکارہ سمانتھا نے اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف آواز اٹھائی۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب/سمانتھا

ورون دھون:

اداکار ورون دھون نے بھی رفح کے وائرل ٹیمپلیٹ میں اپنی اسٹوری پوسٹ کی اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب/ورون دھون

کرینہ کپور:

سپر اسٹار کرینہ کپور نے بھی یونیسیف کی ایک پوسٹ اسٹوری پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح کیمپوں میں سے شہید اور جھلسے ہوئے بچوں کی تصاویر سامنے آرہی ہیں، کس طرح ہزاروں بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

اس پوسٹ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب/کرینہ کپور

پراتیبھا رنتا:

حال ہی میں فلم 'لاپتہ لیڈیز' اور ویب سیریز 'ہیرا منڈی' میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ پراتیبھا رنتا نے بھی رفح کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب/پراتیبھا

اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑا، رشمیکا مندانہ، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان، پلک تیواری، سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ اور مادھوری ڈکشت نے بھی سانحہ رفح پر آواز اٹھائی۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
فوٹو: اسکرین گریب

مزید خبریں :