Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری سے اوپر چلاگیا

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر  جاری، کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری سے اوپر چلاگیا
فوٹو: فائل

ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران آج کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔ 

آج جیکب آباد اور دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری، نواب شاہ، سکھر اور سبّی میں 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

بہاول پور میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 48 ڈگری، تربت، فیصل آباد، سرگودھا میں 47، حیدر آباد میں 46، بنوں میں 45 اور پشاور میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ 

لاہور میں 42 ڈگری کی گرمی 46 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، کراچی بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جہاں 41 ڈگری کی گرمی 45 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ 

ملک میں گرمی کی لہر سے شہری پریشان ہیں، لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ 

طبی ماہرین کی جانب سے بلاضرورت دھوپ میں نہ نکلنے، پانی اور مشروبات کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے، بزرگوں اور بچوں کے لیے خصوصی احتیاط کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :