Time 30 مئی ، 2024
کھیل

ویڈیو :’آپ چھکے کیوں کھارہے ہیں؟ تصویر لیتے وقت خاتون کا شاداب سے سوال

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو خراب کارکردگی کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں قومی کرکٹر  کو  کارڈف میں بارش سے متاثرہ میچ کے بعدپاکستانی شائقین سے ملاقات کرتے اور ان کے ساتھ تصویریں لیتے دیکھا گیا۔

اس موقع پر شاداب خان کے ساتھ تصویر لیتی ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ’ آپ چھکے کیوں کھارہے ہیں ؟فام میں واپس آئیں، وکٹیں لینی ہیں آپ نے ‘۔

اس پر شاداب خان نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا، آٹو گراف دیے اور مسکراتے چہرے کے ساتھ خاموشی سے تصاویر بنوائیں، کرکٹر کوئی بھی جواب دیے  بغیر آگے بڑھ گئے۔

مزید خبریں :