Time 30 مئی ، 2024
دنیا

لکڑی لینے جنگل گئی خاتون ٹائیگر کے حملے میں ہلاک

لکڑی لینے جنگل گئی خاتون ٹائیگر کے حملے میں ہلاک
یہ واقعہ ریاست مہارشٹرا کے ضلع چندر پور میں قائم تاڈوبہ اندھری ٹائیگر ریزرو میں پیش آیا/ فائل فوٹو

بھارت میں لکڑیاں لینے جنگل گئی خاتون کو ٹائیگر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہارشٹرا کے ضلع چندر پور میں قائم تاڈوبہ اندھری ٹائیگر ریزرو میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ چندا چکرم کے نام سے ہوئی ہے جو جنگل میں آگ جلانے کیلئے لکڑیاں لینے گئی تھی جہاں وہ ٹائیگر کا شکار ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ خاتون کے شوہر کو  مقامی حکومت کی جانب سے 50 ہزار  بھارتی روپے کی مالی مدد کی گئی ہے۔

 تاڈوبہ اندھری ٹائیگر ریزرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشاگرا پاٹھک نے بتایا کہ محکمہ فارسٹ کی جانب سے ٹائیگر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے کیمرے نصب کردیے گئے ہیں اور گاؤں والوں کو جنگل میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :