01 جنوری ، 2022
جنگلوں کی سیر کو جانے والے افراد کو اکثر جنگلی جانوروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں گاڑی میں سوار کچھ افراد کو شیر کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شیر سیاحوں کی گاڑی پر حملہ آور ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں شیر نے سیاحوں کی گاڑی کو گھیر رکھا تھا۔
ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاحوں سے بھری سیاہ رنگ کی گاڑی کے بمپر کو شیر اپنے دانتوں سے کھینچ رہا ہے اور دوسری گاڑی سے سیاح اس منظر کی ویڈیو بنا رہا ہے جب کہ اس دوران گاڑی میں موجود سیاح حفاظتی انتظامات کی وجہ سے پر سکون نظر آئے۔