Time 30 مئی ، 2024
جرائم

کراچی: گرومندر میں گاڑی پر فائرنگ کے کیس میں 3 افراد زیر حراست

کراچی: گرومندر میں گاڑی پر فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت پر تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد ملزمان کے ساتھی ہیں اور ان سےرابطےمیں تھے۔

کراچی کے علاقے گرومندر میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں دوبھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئےتھے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی پرپیش آیا، 6ملزمان نے گاڑی پر تین اطراف سے فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں، جیو فینسنگ اور موبائل فون کال ریکارڈکی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :