Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

پشاور میں پولیس افسروں، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

پشاور میں پولیس افسروں، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
فوٹو: فائل

پشاور میں پولیس افسروں، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حکم نامہ کے مطابق پابندی ایس پی پی آپریشنزکی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر نہیں کریں گے، ویڈیو کا تعلق کسی گرفتاری یا برآمدگی سے ہی کیوں نہ ہو۔

حکم نامہ کے مطابق  ٹک ٹاک ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق کے پی اسمبلی میں حکومتی، اپوزیشن اراکین کی تنقید کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے ۔

مزید خبریں :