Time 31 مئی ، 2024
کاروبار

بجٹ میں ایف بی آر کیلئے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنیکی تجویز

بجٹ میں ایف بی آر کیلئے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنیکی تجویز
فائل فوٹو

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر کے لیے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایف بی آر کی آئندہ مالی سال 1500 ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم اور کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔